Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاس ویگاس : الیکٹرانک اشیاءکی سالانہ نمائش

لاس ویگاس ۔۔۔ امریکہ کے مشہور شہر لاس ویگاس میں روزمرہ استعمال کی الیکٹرانک اشیاءکی سالانہ نمائش8جنوری کو شروع ہورہی ہے۔ جس میں 4500کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے اور منتظمین کے اندازے کے مطابق اس سالانہ نمائش کو دیکھنے کیلئے ایک لاکھ 80ہزار سے زیادہ افراد آسکتے ہیں۔ نمائش میں پیش کی جانے والی اشیاءمیں فولڈنگ اسکرین ٹی وی، فائیو جی فون، قد آدم سائز کے روبوٹس، وغیرہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ اس نمائش میں گوگل اورامیزن والے بھی شرکت کررہے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ یہ نمائش دنیا میں ٹیکنالوجی کی بڑی بڑی کمپنیوں کی چیزوں کو روشناس کرائیگی۔شرکت کرنے والی کمپنیوں میں سونی، سامسونگ، ایل جی اپنی خاص چیزیں جن میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اشیاءشامل ہیں اور خود کار گاڑیاں بھی رکھی جائیں گی۔ یہ ساری چیزیں پہلی بار اسی سال دنیا دیکھ سکے گی۔
 
 

شیئر: