سعودی دارالحکومت ریاض کے مختلف لیبرز کیمپس میں مقیم ہزاروں پاکستانیوں کو رقوم کی منتقلی کے لیے لیگل چینلز کے ذریعے منتقلی کے لیے نجی بنک کی جانب سے آگاہی روڈ شوز کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ ملکی معیشت کو مزید مستحکم اور مضبوط بنایا جا سکے۔
روڈز شوز میں جہاں ورکرز مختلف کھیلوں میں شرکت کرکے ڈھیروں انعامات جیت رہے ہیں وہیں میوزیکل کنسرٹ میں مقامی گلوکار اپنی آواز کا جادو جگا کر ورکرز کو محظوظ کر رہے ہیں۔
آرگنائزر کا کہنا ہے سعودی عرب میں 28 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں جو سب سے زیادہ زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ورکرز لیگل بینکنگ سسٹم کے ذریعے رقوم کی منتقلی کو یقینی بنائیں۔۔
تفصیل اس ڈیجیٹل رپورٹ میں