Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ سری لنکا کو دوسرا ون ڈے ہرا کر سیریز میں ناقابل شکست

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 21 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ تھسارا پریرا کی 140رنز کی جارحانہ اننگز سری لنکا کو سیریز کی شکست سے نہ بچا سکی۔ دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 7 وکٹوں پر 319 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 39 کے اسکور تک پہنچتے پہنچتے نیوزی لینڈ کی ٹیم گزشتہ میچ کے ہیروز مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن سے محروم ہو گئی لیکن اس کے بعد روس ٹیلر اور کولن منرو سری لنکن بولرز کے خلاف ڈٹ گئے۔روز ٹیلر نے 90، کولن منرو نے 87 اور جیمز نیشم نے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔اس میچ میں سری لنکن ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن اچھا کھیل پیش نہ کر سکی اور اوپنر دھنشکا گناتھیلاکا کے 71رنز کی اننگز کے باوجود مہمان ٹیم 128رنز پر 6وکٹوں سے محروم ہو کر بدترین شکست کے دہانے پر پہنچ گئی ۔ اس موقع پر تھسارا پریرا کیوی بولرز کے خلاف ڈٹ گئے اور تن تنہا ٹیم کو فتح دلانے کا بیڑا اٹھایا۔انہوں نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بولرز کی خوب خبر لی اور اپنی ٹیم کو فتح کے انتہائی قریب پہنچا دیا تاہم 298 کے اسکور پر وہ بھی ہمت ہار گئے اور سری لنکا کو میچ میں 21رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پریرا نے 74 گیندوں پر 13 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 140 رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی نے 3 جبکہ جیمز نیشام اور میٹ ہنری نے2،2وکٹیں لیں۔ نیوزی لینڈ نے 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: