Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے 4نئی کاروں کا"تحفہ "

  لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کیلئے 4 نئی کاروں کا "تحفہ "تیار کر لیا گیا ہے۔برطانوی نژاد نئے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان، ڈائریکٹر میڈیا سمیع برنی اور چیف اسٹریٹجی امپلی منٹیشن آفیسر شفقت نغمی کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر ہیومن ریسورس خیام قیصر کیلئے بھی حال ہی میں 4 گاڑیاں خریدی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اپنے لئے نئی کار کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ خیام قیصر کے سوا دیگر تینوں عہدیداروں کی نئی تقرریاں ہوئی ہیں۔سمیع برنی پیر کواپنا عہدہ سنبھال لیں گے، وہ بورڈ ہیڈکوارٹرز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دیگر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگز کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ایک ہفتے کی مصروفیات کے بعد سمیع برنی دوبارہ دبئی روانہ ہو جائیں گے، ان کی دوبارہ لاہور واپسی 4 فروری کو ہو گی۔ یاد رہے کہ سمیع برنی اس سے قبل آئی سی سی میں بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: