Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس کا اسمرتی ایرانی پر وار

لکھنؤ۔۔۔ کانگریس نے آج مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی پر وار کرتے ہوئے ان سے پوچھا ہے کہ پہلے وہ اپنا مذہب بتائیں اس کے بعد وہ دوسروں کی ذات برادری سے متعلق سوال کریں واضح ہو کہ امیٹھی دورے کے موقع پر اسمرتی ایرانی نے راہول گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ اپنے آپ کو برہمن ثابت کررہے ہیں۔ ان کا اشارہ راہول گاندھی کے دادا فیروز گاندھی کی طرف تھا جو برہمن تو کیا ہندو بھی نہیں تھے۔ وہ پارسی مذہب سے تعلق رکھتے تھے آج کانگریس کے ترجمان سریندر راجپوت نے پلٹ کر یہ سوال اسمرتی ایرانی سے کرلیا جو خود تو ہندو گھرانے میںپیدا ہوئی ہیں لیکن ان کے شوہر ہندو نہیں بلکہ پارسی ہیں۔
 

شیئر: