Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآبادی گیت کی مقبولیت

   حیدرآباد۔۔۔ان دنوں حیدرآبادی گیت ’’میاں بھائی بولتے‘‘سوشل میڈیا پر دھوم مچارہا ہے۔اب تک 22,463,084 افراد نے اس گیت کو یوٹیوب پردیکھا ہے جبکہ ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر اس کو دیکھنے والوںکی تعداد الگ ہے۔آج کل حیدرآباد کے ہر تیسرے شخص کے فون میں یہ گیت بج رہا ہے، یہاں تک کہ حیدرآباد سے ہٹ کر ملک کے دوسرے علاقوں اور ملک کے باہر بھی اس گیت کو نہ صرف دیکھا بلکہ پسند بھی کیاجارہا ہے۔ٹھیٹ حیدرآبادی زبان والے اس گیت میں نہ صرف حیدرآبایت کی جھلک بھی نظرآرہی ہے بلکہ یہاں کی ثقافت اور تہذیب کو بھی اس میں جگہ دی گئی ہے اور اس کی فلمبندی بھی حیدرآباد میں ہی کی گئی ہے۔یہ گیت اب ہر نوجوان کی زبان پر ہے، اس قدر مقبولیت والے اس  گیت کو پرانا شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے نوجوانوںنے بنایا ہے ۔ڈگری سال آخر کے روہان ارشد اور ان کے ساتھیوںکی اس میں کافی محنت چھلک رہی ہے۔اس کو چار لاکھ سے زائد افراد نے پسند کیا ۔اس گیت کو ارشد نے تحریر کیا ہے اوران کے دوست آئی ای ایل ٹی ایس پروفیشنل عادل بختاور نے اس کو کمپوز کیاہے۔
 
 

شیئر: