Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کا سروے

حیدرآباد۔۔۔گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کی جانب سے شروع کردہ سالانہ سوچھ سروے میں اپنے مظاہرہ میںبہتری کے لئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں۔سال 2018کے سروے میں ٹھوس فضلہ کے انتظام کے زمرہ میں حیدرآباد کو بہترین دارالحکومت کا ایوارڈ ملاتھا جبکہ 4041شہروں میں حیدرآباد کو 27واںرینک حاصل ہوا تھا۔وزارت امکنہ و شہری ترقیات کی جانب سے اس ماہ کی 31تاریخ تک سوچھ سرویکشن سروے جاری رہے گا۔جی ایچ ایم سی کی جانب سے اپنے مظاہرے کو بہتر بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں ، عوامی مقامات پر صاف صفائی کو ترجیح دی جارہی ہے۔ 
 

شیئر: