Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس میں جھڑپیں،سرکاری دفاتر پر حملہ

پیرس ...فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین نے موٹر سا ئیکلوں کو آگ لگا دی۔فرانس کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہروں اور بعض مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ گزشتہ روز پیرس میں مظاہرے کا آغازپرامن طور پر ہوا بعد ازاں صورتحال خراب ہوگئی۔دریائے سین کے قریب مظاہرین نے پولیس پر پتھراو کیا جواب میں پولیس نے شیلنگ کی ۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین نے فرانسیسی وزارت کے دفاتر پر بھی دھاوا بول دیا ۔دفتر میں موجود وزیر کو پچھلے دروازے سے باہر نکالا گیا۔

شیئر: