Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک معیشت زوال کا شکار؟

انقرہ....ترکی میں اقتصادی شعبے میں آنے والے بحران کے بعد ترکی کی معیشت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ طیب اردگان کے اقتدار میں آنے کے بعد تر کی کی معیشت 16 سال میں بدترین زوال کا شکار ہوئی ہے۔ 2018ءکی آخری سہ ماہی میں ترکی کی معیشت زوال کا شکار ہوئی۔ 2018ءکے آخری4 ماہ کے دوران ترک معیشت میں.1 1فی صد کمی دیکھی گئی۔ اگر ترکی کی معیشت کو ایسا جھٹکا اور لگتا ہے تو وہ بدترین تباہی کا کار ہوسکتی ہے۔اقتصادی ماہرین کے مطابق ترکی کی معیشت بہتری کے بجائے مزید زوال کی طرف جار ہی ہے ۔رواں سال خسارے کی شرح 2 فی صد تک پہنچ سکتی ہے۔ ترکی میں معاشی زوال کی یہ شرح ایک ایسے میں سامنے آئی ہے جب آئندہ مارچ میں ترکی میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ معاشی بحران انتخابات کے دوران طیب ا ردگان کی حمایت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

شیئر: