Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستان کا سب سے قدیم مقدمہ کولکتہ ہائیکورٹ میں زیر التوا

نئی دہلی۔۔۔۔یہ جان کر آپ کو حیرانی ہوگی کہ ملک کا سب سے قدیم مقدمہ جسے عدالت کے قیام سے قبل درج کیا گیا تھا۔نیشنل جوڈیشل ڈیٹا گرڈ کے مطابق کولکتہ ہائیکورٹ کا مقدمہ نمبر AST/1/1800ہے جو 2018سال پرانا ہے ، یہ 1800ء میں دائر کیا گیا تھا۔ اس مقدمہ کی آخری سماعت20نومبر2018ء کوہوئی تھی۔ کولکتہ ہائیکورٹ ملک میں قائم ہونیوالی سب سے پہلی عدالت ہے جس کا قیام1862ء میں ہوا ۔اس وقت فورٹ ولیم کی ہائیکورٹ کے نام سے جانا جاتا تھا۔سر بیرنس پیکاک اس کے پہلے چیف جسٹس تھے۔ اس عدالت میں 2لاکھ 44ہزار کیس زیر التوا ہیں۔ ان میں سے9979مقدمات ایسے ہیں جو 30سال سے زیادہ قدیم ہیں۔ملک کی 24ہائیکورٹس میں تقریباً49لاکھ مقدمات زیر التوا ہیں۔ان مقدمات میں سے تقریباً10لاکھ سے زائد ایسے کیس ہیں جو 10سے30سال پرانے ہیں۔این جے ڈی جی کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر کی تقریباً1700ضلعی عدالتیں اور اس کے ماتحت عدالتوں میں 78727مقدمات درج ہیں جو 30سال سے زائد عرصے سے زیر غور ہیں جبکہ تمام زیر التوا مقدمات کی تعداد 2لاکھ94ہزار ہے۔حکومت کی جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق ان تمام مقدمات کے فیصلے اور ان کی سماعت مکمل ہونے اور ختم ہونے میں 324سال درکار ہونگے۔زیریں عدالتوں میں 140مقدمات ایسے بھی ہیں جو 60سال قدیم ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -’’لڑکی آنکھ مارے‘‘نغمے پر طالبات کے ساتھ رکن پارلیمنٹ کا رقص

شیئر: