Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائد المیعاد ٹائر فروخت کرنے پر جرمانہ

ریاض ۔۔۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے مکہ مکرمہ میں زائد المیعاد ٹائرز اور غیر معیاری موبیل آئل فروخت کرنے پر مقامی شہری عادل سعید الحربی کی تشہیر 2مقامی اخبارات میں خود اس کے خرچ پر کرادی۔ مکہ مکرمہ میں فوجداری کی عدالت نے فیصلہ سنایا تھا کہ الحربی نے زائد المیعاد ٹائرز اور غیر معیاری موبیل آئل او رگاڑیوں میں استعمال ہونے والے دیگر آئل فروخت کئے ہیں۔ اس پر عدالت نے الحربی پر جرمانہ کردیا ۔ دکان میں موجود زائد المیعاد ٹائرز اور غیر معیاری آئل ضبط کرکے تلف کرنے کا حکم بھی سنادیا تھا۔
 

شیئر: