Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطیف میں 5دہشتگرد ہلاک، 2گرفتار

قطیف۔۔۔ سعودی اسپیشل سیکیورٹی فورس نے قطیف میں 5دہشتگردوں کو ہلاک او ر2کو حراست میں لے لیا۔ سیکیورٹی فورس کے اہلکار اول درجے کے مطلوب 7دہشتگردوں کا تعاقب کررہے تھے۔ وہ دہشتگردی کی تیاری کئے ہوئے تھے۔ فورس نے دہشتگردوں کے حرکت میں آنے سے قبل ہی پیشگی کارروائی کرتے ہوئے انکے ٹھکانے پر چھاپہ مارا ۔ دہشتگردوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو پولیس کے حوالے کردیں جس پر دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ سیکیورٹی فورس کا کہناہے کہ قطیف کے یہ دہشتگرد جاری کردہ مطلوبین کی فہرست میں شامل نہ تھے۔ یہ بدامنی پھیلانے اور قطیف میں ترقیاتی منصوبے معطل کرنے جیسی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ایک اطلاع یہ ہے کہ مذکورہ 7دہشتگردوں میںسے ایک نے خود کو برضا و رغبت پولیس کے حوالے کردیا تھا جبکہ دوسرا باقاعدہ طور پر ہی گرفتار کیا گیا۔
 
 

شیئر: