Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان طالبان اور امریکہ کے مذاکرات منسوخ

کابل...افغان طالبان نے امریکی حکام سے طے شدہ مذاکرات ایجنڈے پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کرد ئیے۔ مذاکرات کا نیا دور بدھ سے دوحہ میں شروع ہونا تھا۔ سینیئر افغان طالبان حکام نے بتایا کہ فریقین نے مذاکرات منسوخ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ طالبان نے افغان حکام کی مذاکرات میں شمولیت کی عالمی طاقتوں کی درخواست کو بھی رد کردیا ۔اس سے قبل افغان طالبان اور امر  یکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے درمیان مذاکرات کے3 ادوار ہوچکے ہیں۔مذاکرات کا آخری دور دسمبر 2018 میں ابو ظبی میں ہوا تھا جس میں سعودی عرب، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے حکام بھی شریک ہوئے تھے۔

شیئر: