Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھیہ پردیش: مندر کے صحن میں لاوارث بیگ سے بچی برآمد

نئی دہلی۔۔۔  مدھیہ پردیش میں واقع ایک مندر کے صحن میں لاوارث بیگ ملنے سے وہاں موجود لوگوں میں کھلبلی مچ گئی۔بیگ دیکھ کر لوگوں کے ذہنوں میں مختلف قسم کے خیالات گردش کرنے لگے۔ کوئی بھی شخص بیگ کھولنے کیلئے تیار نہیں تھا۔تھوڑی دیر بعد جب بیگ سے بچی کے رونے کی آواز لوگوں نے سنیں توحیرت میں پڑگئے اورفوراً بیگ کھولا تو اس میں ایک ماہ کی بچی کپڑوں میں لپٹی ہوئی چیخ رہی تھی۔بچی کوروتا دیکھ کر لوگوں کی آنکھوں میں آنسو بھرآئے ۔بچی کو مقامی اسپتال پہنچادیاگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پرپہنچی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مندر میں بیگ چھوڑکر جانے والے کا سراغ لگانے کی کوشش شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -مرکزی حکومت کی جانب سےریزرویشن دیئے جانےکے فیصلے کا خیر مقدم

شیئر: