Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگردی کے الزام میں65افراد زیر حراست

ریاض ۔۔۔ سیکیورٹی فورسز نے 13دسمبر 2018ءسے لیکر 8جنوری 2019ءتک 27روز کے دوران دہشتگردی اور ریاستی سلامتی کے معاملات میں 65افراد کو حراست میں لیا۔ انہیں ملکی سراغرساں ادارے کے ماتحت حوالات میں بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار شدگان میں بیشتر سعودی شہری ہیں۔ ان کی تعداد 46ہے۔ ان میں عادل جعفر تحیفہ بھی شامل ہے جسے سیکیورٹی فورسز نے قطیف میں احتیاطی آپریشن کرکے گرفتار کیا تھا۔ گرفتار شدگان میں 8کا تعلق یمن ، 3کا شام ، 2کا پاکستان او ر2کا ایتھوپیا سے ہے جبکہ بحرین، عراق ، مراکش اور نائجیریا کا ایک، ایک شہری زیر حراست افراد میں شامل ہے۔ زیر حراست افراد کی مجموعی تعداد 5402 ہے۔ ان میں سے بعض سے پوچھ گچھ چل رہی ہے جبکہ دیگر پر مقدمہ شروع ہوگیا ہے اور کئی ایسے بھی ہیں جو اپنی سز ا کاٹ رہے ہیں۔
 

شیئر: