Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت ناکام ہوچکی ،شاہد خاقان

  اسلام آباد ...مسلم لیگ (ن)نے کہا ہے کہ معیشت کو بد ترین خطرات لاحق ہیں ۔ایک جے آئی ٹی بنائی جائے جو حکومتی نا اہلی کا تعین کرے ۔آج گھروں میں بجلی ہے اور نہ گیس ۔ا فراط زر سے حکومتی اخراجات بڑھ گئے ۔عوام مزید بوجھ برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ۔منی بجٹ کو پاکستان کے عوام سپورٹ کریںتو ہم بھی کردیں گے ۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جتنا قرضہ اس حکومت نے لیا اسکی مثال نہیں ملتی ۔5ماہ پورے نہیں ہو ئے ،حکومت ناکام ہوچکی ۔ آگے کوئی بہتری بھی نظر نہیں آرہی ۔ملکی مسائل کا حل ہمیں نظر نہیں آتا ۔ حکومت کی معاشی پالیسی کیا ہے کوئی بتانے کو تیار نہیں ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ این آر او کی باتیں کی جاتی ہیں ۔ان کے پاس عوامی مسائل کا حل کوئی نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ 50 لاکھ گھروں کی بات وزیراعظم نے کی تھی،اب وہ بھی خاموش ہیں ۔ ڈا کٹر فرخ سلیم بھی کہہ چکے ہیں، معیشت کو بدترین خطرات لاحق ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی آج لوڈشیڈنگ واپس آگئی ۔ ایک اور سوال پر انہوںنے کہاکہ سلیم مانڈوی والا نے اگر نیب کو خط لکھا ہے تو وہ ثبوت بھی دے دیں ، ہمارے خلاف کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہیں ہوا۔

شیئر: