Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لداخ میں دنیا کا سب سے بڑا سولر پلانٹ

نئی دہلی۔۔۔ قدرتی حسن اور دلکش مناظرسے مالامال لداخ جلد ہی توانائی کی جدید سہولتوں کی وجہ سے جانا جائیگا۔ یہاں دنیا کا سب سے بڑا سولر پلانٹ نصب کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔اطلاع کے مطابق جنوبی کارگل سے تقریباً200کلومیٹر کے فاصلے پر تعمیر کئے جانے والے اس بجلی پلانٹ میں علاقے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے ۔علاوہ ازیں ایک سال میں تقریباً12750ٹن کاربن کے اخراج کو روکنے میں مدد ملے گی۔وزارت توانائی کے ماتحت ادارہ سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا(ایس ای سی آئی) اس منصوبے کو نافذ کررہا ہے۔ لداخ میں 5ہزار میگا واٹ کی یونٹ اور کارگل کیلئے 2500میگا واٹ بجلی 2023تک تیار کی جائیگی۔ اس منصوبے پر تقریباً45ہزارکروڑ روپے خرچ ہونگے۔ایس ای سی آئی کے ڈائریکٹر مشرا نے کہاکہ منصوبے کی تکمیل کیلئے غیرزرعی زمینیں حاصل کی جانے لگی ہیں ۔علاقے کے لوگ سولر پلانٹ کی تیاری میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔سولر پینل کی صفائی اور ٹرانسفارمر کی دیکھ بھال کے بارے میں تربیت دیکر مقامی لوگوں کو روزگارفراہم کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -نینی تال : 2کاروں میں خوفناک تصادم،4افرادہلاک

شیئر: