Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی: ٹرینوں کی بوگیوں پر نیلی لائٹ نصب؟

ممبئی۔۔۔  ملک کے اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں ٹرینوں میں سفر کے دوران ہونیوالے حادثات پر قابو پانے کیلئے مشرقی ریلوے نے انوکھا قدم اٹھایا۔یہاں ٹرینوں کی بوگیوں کے دروازوں پر نیلے رنگ کی لائٹ نصب کی گئی جو ٹرین اسٹارٹ ہوتے ہی روشن ہوجاتی ہے جس سے معلوم ہوجائیگا کہ ٹرین اب روانہ ہونیوالی ہے۔ یہ علامتی لائٹ سے حادثات کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔مرکزی وز یریلوے پیوش گوئل نے ایک ٹرین کا وڈیو جاری کیا جس میں نظر آرہا ہے کہ ٹرین اسٹارٹ ہوتے ہی دروازوں پر نصب نیلے رنگ کی لائٹ جلنے بجھنے لگتی ہے ۔ یہ لائٹ 3سے 4مرتبہ جلتی اور بجھتی ہے۔ اس کے بعد ٹرین پلیٹ فارم سے روانہ ہوجاتی ہے۔پیوش گوئل نے اس انوکھے اقدام کے بارے میں ٹویٹر پر تحریر کیا کہ ’’پہلے حفاظت ،ٹرین میں چڑھنے والے مسافروں کیلئے بوگی کے دروازوں پر نیلے رنگ کی لائٹ نصب کی گئی ہے جو مسافروں کی رہنمائی کریگی کہ ٹرین اب روانہ ہونے والی ہے۔ اس لائٹ کی مدد سے آخری وقت میں ٹرین میں چڑھنے سے ہونیوالے حادثات کو کنٹرول کیا جاسکے گا۔‘‘واضح ہو کہ ممبئی میں اکثر وبیشتر بعض لوگ پلیٹ فارم پر کھڑی ٹرین میں بیٹھنے کیلئے دوڑ لگاتے ہیں ۔ انہیں اندازہ نہیں ہوتا کہ ٹرین چند لمحوں میں تیز ہوجائیگی۔ وہ دوڑ کر ٹرین پر چڑھتے ہوئے حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں۔اب نیلے رنگ کی لائٹ کے جلنے بجھنے سے لوگوں کو علم ہوجائیگا کہ ٹرین چلنے ہی والی ہے ۔
مزید پڑھیں:-  - - - -نوجوانوں نے پستول کی فائرنگ سے کیک کاٹ کر سالگرہ منائی ؟

شیئر: