Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس نے عوام سے ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کی، محمد حنیف ناشاد

بیشہ کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے ثاقب نثار کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا
جی ایس ایوب ۔ بیشہ
    پاکستان ویلفیئر سوسائٹی بیشہ کے صدر محمد حنیف ناشاد کی رہائش پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ پر انہیںخراج تحسین  پیش کرنے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بیشہ کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد حنیف ناشاد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج تقریب کا مقصد چیف جسٹس ثاقب نثارنے عو ام کے فلاح و بہبود اور انصاف کی جلد فراہمی کی جو مثال قائم کی ہے، اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ انہوں نے حکومتوں کے کرنے والے کام بھی کئے، انصاف کیلئے عظیم جدوجہد کی اور آخری دن تک لوگو ں کو انصاف فراہم کرنے میں مشغول نظرآرہے ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ ان کے اس مشن کو آنے والے چیف جسٹس آگے بڑھائیں گے۔ ثاقب نثار نے عوام سے ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ ڈاکٹر تنویر ایوب کیانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میاں ثاقب نثار کا نام پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا۔ سیاسی حکومت کے کام مجبور اً انہیں کرنا پڑے جیسا کہ ڈیم فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ قوم کو پانی کے سنگین بحران سے آگاہی مہم شروع کی اور آج لوگ دل کھول کر عطیات دے رہے ہیں۔ اہل بیشہ سے گزارش کرونگا کہ وہ  پاکستان فنڈ اکائونٹ میں عطیات بھیجیں۔ محمد شوکت نے کہاکہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑے تاریخی فیصلے کئے ۔ ڈیم فنڈ کا قیام ،فنڈ ریزنگ مہم اور دیگر معاملات کیلئے چیف جسٹس کے مشن کو آگے بڑھایا جائے۔ عوام کو جلد اور سستا انصاف فراہم کرنے کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے جس کیلئے آنیوالے چیف جسٹس کو ایک چیلنج ہے۔ امید ہے کہ وہ بھی قوم کو مایوس نہیں کرینگے۔ پرانے مقدمات کا جلد فیصلہ کروائیں گے۔ محمد طیب نے چیف جسٹس کی صحت یابی اور درازی عمر کی دعا کی ،ساتھ ہی درخواست کی کہ وہ ریٹائر منٹ کے بعدکم از کم ڈیم فنڈ کی نگرانی جاری رکھیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -" کنتری گائز" یوٹیوب چینل کے آرٹسٹ سید وقار محی الدین کے اعزاز میں تقریب

شیئر: