سعودی عرب میں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے ’گاڑی کو سٹارٹ حالت میں چھوڑنا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔‘
گاڑی سے اترنے سے قبل اسے بند کیا جائے تاکہ ٹریفک خلاف ورزی ریکارڈ نہ ہو۔
مزید پڑھیں
-
کیا گاڑی میں پٹرول کی کمی سے ٹریفک جرمانہ ہوگا؟Node ID: 516316
-
ٹریفک جرمانہ منسوخ ہونے پر رقم کیسے واپس ہوگیNode ID: 541396
عاجل نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کہا گیا کہ ’گاڑی کو سٹارٹ حالت میں چھوڑنے پر 100 سے 150 ریال تک چالان مقرر ہے جو ٹریفک خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے۔‘
ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا ’ گاڑی کو پارک کرنے کے بعد حفاظتی مقاصد پر عمل کرتے ہوئے اسے بند کرنا ضروری ہے۔‘
گاڑی کو سٹارٹ حالت میں چھوڑنے کی صورت میں اس کے چوری ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اسی وجہ سے ٹریفک پولیس نے احتیاطی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہدایت کی کہ اگر کھڑی گاڑی میں کوئی نہ ہو تو ڈرائیور گاڑی سے نکلنے سے قبل اسے بند کرنا نہ بھولیں تاکہ خلاف ورزی کے مرتکب نہ ہوں۔