Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پوٹین سے ملاقات خفیہ نہیں رکھی،ٹرمپ

واشنگٹن... امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر پوٹین کے ساتھ ملاقات کی تفصیلات پوشیدہ رکھنے سے متعلق واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔واضح رہے کہ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر نے ملاقات کے دوران موجود مترجم کو ہدایت کی کہ وہ ان کی پوٹین سے ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں ۔ ٹرمپ اور پوٹین کی ملاقات جولائی 2017 میں جرمن شہر ہمبرگ میں ہوئی تھی ۔اس سوال پر کہ ملاقات کی تفصیلات کیوں جاری نہیں کی گئی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ملاقات بالکل ایسی ہی تھی جس طرح ہر صدر کی ہوتی ہے۔ ایک صدر کئی ممالک کے صدور کے ساتھ ملاقات کرتا ہے۔ اسرائیل اور تل ابیب کو محفوظ بنانے سمیت بہت ساری باتیں کی تھیں، کچھ نہیں چھپا رہا۔ واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ میں انکشاف کیاکہ گزشتہ2 برس کے دوران امر یکہ اور روسی صدر کی 5 ملاقاتیں ہوئیں جس کے بارے میں کوئی تفصیلات پیش نہیں کی گئی ۔ اس سے قبل امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ایف بی آئی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے درمیان خفیہ تعلقات کی تحقیقات شروع کردی۔ 

شیئر: