Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی شہروں کے سیوریج سسٹم میں پولیو وائرس کی تصدیق

کراچی:  ملک کے 9 علاقوں کے سیوریج سسٹم میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انڈیپنڈینٹ مانیٹرنگ بورڈ (آئی ایم بی) کے اجلاس میں حکام نے اس حوالے سے نشاندہی کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے 9 علاقوں کے سیوریج سسٹم میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ان علاقوں میں کراچی کے گڈاپ، کورنگی، لاہور، بنوں، قلعہ عبداللہ، پشاور، پشین، کوئٹہ اور راولپنڈی کے علاقے شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ 16 مقامات پر پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جبکہ کراچی میں گڈاپ یوسی 4 اور کورنگی یوسی 6 کے سیوریج میں وائرس موجود ہے ۔ ترجمان پولیو ٹاسک فورس کے مطابق 2018ء میں ملک میں 10  پولیو کے کیس سامنے آئے تھے۔  وزیراعظم کی ہدایت پرحکمت عملی بناکرفوری کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
مزید پڑھیں:-  - - - - -ن لیگ اہم جماعت ہے‘ نئی قیادت منتخب کرے‘ فواد چودھری

شیئر: