Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی سلیفی کے چکر میں کھانا بھی دینا بھول جاتی ہے،شوہر کا شکوہ

بھوپال۔۔۔بھوپال کے فیملی کورٹ میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا جس میں اسمارٹ فون کی وجہ سے شوہر، بیوی کا تنازع اتنا شدید ہوگیا کہ  دونوںمیں طلاق کی نوبت آگئی۔ عدالت نے معاملہ کی سماعت کے بعدکونسلنگ کا حکم دیدیا۔کونسلرسنگیتا نے جب لڑائی کی وجہ کا پتہ لگانا شروع کیا تو اصلی وجہ موبائل فون نکلی۔کونسلنگ کے دوران بیوی نے بتایا کہ شوہر خود اسمارٹ فون رکھتا ہے اور اسے معمولی فون دے رکھا ہے۔ اسے گھر والوں سے بات بھی نہیں کرنے دیتا ۔ اس پر شوہر نے اپنی صفائی دیتے ہوئے کہا کہ بیوی گھر سے اسمارٹ فون لے کر آئی تھی اور ہر وقت سیلفی ، واٹس ایپ اور فیس بک پر مصروف رہتی تھی۔ اس چکر میں اس نے کئی مرتبہ کھانا تک نہیں کھلایا۔ اس حرکت سے پریشان ہو کر بیوی سے اسمارٹ فون چھین لیا۔دونوں کی بات سننے کے بعد جب عدالت میں معاملہ پیش کیا گیا تو دونوں کے درمیان مصالحت کرادی گئی۔ بیوی نے7 شرائط رکھیں جسے شوہرنے قبول کرلیااور طلاق کی نوبت نہیں آئی۔ مصالحت کی وجہ سے دونوں کی زندگی کی گاڑی ایک بار پھر پٹری پر لوٹ آئی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -میڈیکل یونیورسٹی میں ایم ڈی ایس طالب علم سمیت 31بی ڈی ایس طلبہ کا داخلہ مسترد

شیئر: