Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان سے مذاکرات کیلئے ایک اور امریکی کوشش

کابل...افغانستان کے لئے امریکی خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امر یکہ جلد طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ایک اور کوشش کرے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے امر یکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور تعطل کا شکار ہوگیا تھا ۔ طالبان نے دھمکی دی تھی کہ اگر امر یکہ نے افغانستان سے فوج کی واپسی کا فیصلہ نہ کیا تو اس کے ساتھ مذاکرات مزید آگے نہیں بڑھائے جاسکتے۔خلیل زاد نے کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان مذاکرات پرآمادہ ہوں تو ان کے ساتھ بات چیت کی جاسکتی ہے۔ اگر وہ لڑائی چاہتے ہیں تو ہم بھی لڑائی کے لئے تیار ہیں۔لڑائی کی صورت میں امر یکہ افغان حکومت اور قوم کے ساتھ کھڑا ہوگا ۔ادھر وا ئٹ ہاﺅس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان سے فوج کی واپسی کے لئے پینٹا گون کو ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔ امریکی صدر نے افغانستان میں تعینات 14 ہزار میں سے نصف فوج واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

شیئر: