Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپیک پلس معاہدے کی مکمل پابندی کی جا رہی ہے: سعودی وزارت توانائی

جون میں خام تیل کی یومیہ ترسیل 93 لاکھ 52 ہزار بیرل رہی ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت توانائی کا کہنا ہے’ مملکت کی جانب سے اوپیک پلس معاہدے کی مکمل پابندی کی جارہی ہے۔ معاہدے کے مطابق جون میں خام تیل کی یومیہ ترسیل 93 لاکھ 52 ہزار بیرل رہی۔‘
اخبار 24 کے مطابق وزارت نے کہا کہ’ حالیہ علاقائی کشیدگی کے باعث سعودی عرب نے محتاط اور مدبرانہ اقدامات کیے ہیں تاکہ عالمی منڈی میں توانائی کی فراہمی اور تسلسل کو برقرار رکھا جاسکے۔‘
وزارت نے واضح کیا ’اگرچہ مختصر وقت کےلیے پیداوار میں معمولی اضافہ ہوا تاہم یہ اضافی مقدار مارکیٹ میں نہیں لائی گئی۔‘
’اس کا مقصد مقامی ذخائرمیں اضافہ، مملکت کے مشرق و مغربی علاقوں میں ترسیل کو منظم کرنا اور بیرون مملکت موجود سٹوریج مراکز میں مطلوبہ مقدار کو متوازن کرنا تھا۔‘

 

شیئر: