Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ای سپورٹس ورلڈ کپ 2025، رنگا رنگ افتتاحی تقریب

براہ راست نشریات کے ذریعے بھی افتتاحی تقریب کو لاکھوں افراد نے دیکھا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی دارالحکومت ریاض کے بولیو ارڈ سٹی میں ای سپورٹس ورلڈ کپ 2025 کا آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق براہ راست نشریات کے ذریعے بھی افتتاحی تقریب کو لاکھوں افراد نے دیکھا۔
انٹرنیشنل میوزیکل پرفارمنس کے ساتھ جدید ویژول اور ٹیکنیکل پریزنٹیشنز سے ماحول پرجوش رپا۔
ای سپورٹس ورلڈ کپ فاونڈیشن کے سی ای او کا کہنا ہے’ اس عالمی جشن میں ثقافت، تخلیقی صلاحیت اور سپورٹس ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہوتے ہیں۔‘
84 ممالک کے 200 کلبوں سے تعلق رکھنے والے ڈھائی ہزار سے زیادہ پروفیشنل پلیئر حصہ لے رہے ہیں جو 25 مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ گیمنگ کی دنیا کے سب سے بڑے انعامات رکھے گئے ہیں جن کی مالیت 60 ملین ڈالر ہے۔
 بولیوارڈ سٹی ریاض سات ہفتے 24 اگست تک اس ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ اس میں دنیا کی 24 مقبول ترین ویڈیو گیمز شامل ہیں۔
ای سپورٹس ورلڈ کپ فاونڈیشن نے پرتگالی فٹبال لیجنڈ اور النصر کلب کے کھلاڑی کرسٹینا رونالڈو کو ای سپورٹس ورلڈ کپ 2025 کے لیے گلوبل ایمبیسڈرمقرر کیا ہے۔
 سعودی عرب میں گیمنگ اور ای سپورٹس انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے جس میں ملکی گیم ڈویلپرز اور خطے میں عالمی سطح کے مقابلوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

 

شیئر: