Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خانہ کعبہ میں 25 برس سے زیر استعمال سیڑھی، خصوصیات کیا ہیں؟

ادارہ امورحرمین نے یہ سیڑھی سال 2000 ہزار میں تیار کرائی(فوٹو: ایس پی اے)
دنیا کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کو سالانہ بنیاد پر غسل دینے کے لیے مخصوص سیڑھی استعمال کی جاتی ہے جس کا لوگ 25 برس سے مشاہدہ کررہے ہیں۔
یہ سیڑھی محض خانہ کعبہ  کے اندر جانے کے لیے ہی استعمال نہیں ہوتی بلکہ اسے اگر مکمل اور جدید پاور پلانٹ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ادارہ امورحرمین نے یہ سیڑھی سال 2000 ہزار میں تیار کرائی جس کے نیچے 24 بیٹریاں نصب ہیں جن کے ذریعے اسے چلایا اور آپریٹ کیا جاتا ہے۔


خانہ کعبہ کی سیڑھی کا مجموعی وزن 6500 کلو گرام ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

سیڑھی کی تیاری میں اعلی کوالٹی کی ٹیک لکڑی استعمال کی گئی ہے جس کی لمبائی 5 میٹر65 سینٹی میٹر، اونچائی 4 میٹر 80 سینٹی اورچوڑائی ایک میٹر 88 سینٹی ہے۔ اس کا مجموعی وزن 6500 کلو گرام ہے۔
سیڑھی کے اوپر خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو روشن کرنے کےلیے ایک پلیٹ فارم ہے جبکہ ایئرکنڈیشنگ یونٹ بھی اس میں موجود ہے۔  تین واٹر ٹینک بھی ہیں، ایک واٹر ٹینک خانہ کعبہ کو غسل دینے کےلیے استعمال ہونے والے پانی اور دوسرا  ٹینک اس پانی کو جع کرنے کےلیے ہے۔

 

شیئر: