Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا میں شدید گرمی،80سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

 سڈنی ..... آسٹریلیا میں دوسری عالمی جنگ کے بعد تاریخ کی بدترین ہیٹ ویو دیکھنے میں آئی۔گرمی کا تقریباً 80 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ 1939 کے بعد سڈنی میں ریکارڈ کی جانے والی یہ سب سے زیادہ گرمی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے کئی علاقوں میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،گرمی کی شدت سے سڑکیں پگھلنے لگیں جبکہ کھیلوں کے میدانوں میں بچوں کے لئے تپش سے جھلسنے کا خطرہ ہے۔ پرتھ میں سورج کی تپش سب سے زیادہ رہی جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی۔اسکے علاوہ شدید گرمی سے آگ کی متعدد وار ننگز جاری کی گئیں جبکہ پورے شہر میں کہیں بھی آگ جلانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق نیو ساوتھ ویلز میں اوسط درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات نے گرمی کی ایک اور لہر کے بارے میں خبردار کردیا۔حکومت کی جانب سے بے گھر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ ہیٹ ویو سے بچاﺅکے لیے اسپتالوں میں خصوصی ڈیسک بھی قائم کردئیے گئے۔ 
 

شیئر: