Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ووٹ سے نیا انقلاب آئیگا، اسد اویسی

حیدرآباد۔۔۔۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ آج ملک کا دستور فرقہ پرستوں کے نشانے پر ہے یہ لوگ دستور کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اگر بابا صاحب امبیڈکر دستور میں مسلمانوں اور دلتوں کو مساوی درجہ نہ دیتے تو شاید فرقہ پرست ہمیں انسان بھی تصور نہ کرتے۔ اپنے حقوق کیلئے لڑنے کا وقت آگیا ہے۔ مسلمان اور پسماندہ طبقات اپنے ووٹ کو پہچانیں کیونکہ انہی کے ہی ووٹ سے نیا انقلاب آئے گا اور یہ انقلاب ناندیڑ سے شروع ہوگا۔ اسد اویسی مہاراشٹر کے شہر ناندیڑ میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا اب ووٹ بھی ہمارا ہوگا اور راج بھی ہمارا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہاراشٹر کے دلت، مسلمان اور او بی سی کے ووٹرز اب تک نام نہاد سیکولر پارٹیوں کا ساتھ دیتے رہے تھے لیکن ان جماعتوں نے ان کا صرف استحصال کیا۔ انہوں نے وزیراعظم مودی، کانگریس کے صدر راہول گاندھی اور اودھو ٹھاکرے پر تنقید کی اور کہا کہ مجلس مہاراشٹر میں پرکاش امبیڈکر کا انتخابات میں ساتھ دے گی۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں مجلس اور بھاریپ بہوجن مہاسنگھارو کی زیر قیادت ونچت بہوجن اگھاڑی (پسماندہ طبقات کا پلیٹ فارم) کا قیام عمل میں آیا ہے۔
 

شیئر: