Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل کے آدھے میچز پاکستان میں کرانا چاہتے ہیں،احسان مانی

  لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن کے آدھے میچز پاکستان میں کرانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ 3 سال میں پی ایس ایل کامیاب رہا اگلے سیزن میں آدھے میچز پاکستان میں کرانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آ رہا اس لئے لڑکیوں کا کرکٹ کھیلنا بہت ضروری ہے۔ ٹاسک رپورٹ بنا کر حکومت کو پہنچا دی ہے۔ ملک میں اسپورٹس کلچرل پروان چڑھانا بہت ضروری ہے۔ احسان مانی کا کہنا تھا کہ اگلے2سال میں پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں کرانے کے خواہشمند ہیں۔ پی ایس ایل بہت اچھا ٹورنامنٹ ہے، 3 سال میں پی ایس ایل کامیاب رہا۔ پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے آدھے میچز پاکستان میں کرانا چاہتے ہیں۔احسان مانی کا کہنا تھا کہ اے بی ڈویلیئرز سمیت دیگر غیر ملکی کر کٹرز پاکستان آنے کے لئے تیار ہیں۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کرکٹ سیریز کے اختتام پرکھلاڑیوں کی فارمنس کا جائزہ لیں گے ، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے ہر ملک سے بات کررہے ہیں۔ احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں ا سپورٹس اسٹرکچر، ڈویلپمنٹ، احتساب ہونا چاہیے، ٹاسک رپورٹ بنا کر حکومت کو پہنچا دی گئی ہے۔ پی سی بی کی طرح دیگر ا سپورٹس فیڈریشنز کو خود فنڈز پیدا کرنا ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں لڑکیوں کا کرکٹ کی سمت آنا از حد ضروری ہے، خواتین کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آ رہا۔انہوں نے بتایا کہ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی تھی، اس وجہ سے سب بہت مایوس نظر آتے ہیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: