Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیٹر اعظم سواتی کی کویت آمد، پی ٹی آئی کی طرف سے استقبالیہ

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں، تقریب سے خطاب
    (محمد عرفان شفیق۔کویت) سینیٹر اعظم سواتی 2روزہ دورہ پر کویت پہنچے ۔ ایئرپورٹ پر آمد پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ایگزیکٹو بورڈ کویت چیپٹر پیر امجد حسین، صدر تحریک انصاف کویت چیپٹر اخلاق احمد ملک اور دیگر کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے پیر امجد حسین نے کہا کہ ہم اعظم سواتی کی کویت آمد کے شکرگزار ہیں۔ موجودہ حکومت کو برسر اقتدار آئے ہوئے 5 ماہ کا قلیل عرصہ ہوا ہے۔ اعظم سواتی کی کویت آمد یقینا تازہ ہواکے جھونکے سے کم نہیں ۔صدر تحریک انصاف کویت چیپٹر اخلاق احمد ملک نے کہا کہ اعظم سواتی کی آمد کے موقع پر انہیں کویت میں کمیونٹی کو درپیش مسائل، خصوصاً ویزہ کے مسئلے اور پی آئی اے کی بندش کے بارے میں ضرور آگاہ کیا جائیگا تاکہ وہ وزیراعظم تک ہماری گزارشات پہنچا سکیں۔ اس موقع پر اعظم سواتی نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان نے 126 روزہ دھرنے میں اپنے قائد کا ساتھ دیکر یہ باور کرایا تھا کہ ہم کسی بھی حالت میں اپنے لیڈر کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مجھے ہم وطنوں کے درمیان آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ انشااللہ میں کمیونٹی کے تمام مسائل وزیراعظم تک پہنچا کر انکو جلد حل کرنے توجہ دلائوں گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ہمیشہ ہی پارٹی کا اثاثہ رہے ہیں اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اعظم سواتی اپنے دورہ کویت کے دوران فنڈ ریزنگ میں شرکت کے ساتھ ساتھ پارٹی کارکنان سے بھی ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں:-  - - - - -تلنگانہ حکومت مائنارٹیز کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا چاہتی ہے، سید اکبر حسین

شیئر: