Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیویارک میں مسلم کمیونٹی پر حملے کا منصوبہ ناکام

.نیویارک.نیویارک...نیویارک میں پولیس نے مسلم کمیونٹی پر دہشت گرد حملے کا منصوبہ ناکام بنا کر4 ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔ 16 برس کا طالب علم شامل ہے۔نیویارک پولیس حکام کے مطابق ملزمان نیویارک سے ڈیڑھ سومیل دور مسلم علاقے اسلام برگ پرحملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ 16 سالہ طالب علم کے گھرچھا پہ مارکر پولیس نے 3 خود ساختہ بم اور 2درجن گنیں برآمد کی ہیں۔ایک طالب علم نے اپنے ہم جماعت کو ایک تصویردکھائی اورکہا کہ وہ اسکول شوٹرجیسا ہوسکتا ہے۔اسکول سیکیورٹی کو طالب علم کے خیالات کا پتہ چلا تو پولیس کواطلاع کردی۔زیرحراست افراد میں 20سالہ برائن، 18سالہ اینڈریو اور 19 سالہ ونسینٹ کے علاوہ 16 برس کا طالب علم شامل ہے۔ اگر ملزمان اپنے منصوبے میں کامیاب ہوجاتے تو متعدد لوگ مارے جاتے۔

شیئر: