Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: قرآن کی بہترین تلاوت پرعالمی انعام مقرر

 ریاض۔۔ ۔  محکمہ تفریحات کے سربراہ  ترکی آل الشیخ نے  اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے قرآن پاک کی خوبصورت ترین تلاوت  پر سب سے بڑا عالمی انعام مقرر کردیا۔  حسن قرأت کا عالمی مقابلہ  ہوگا اور  اول آنے والے  قاری کو 50 لاکھ ریال  انعام کے طور پر پیش کئے جائیں گے۔  آل الشیخ نے پریس کانفرنس میں  اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ  مقابلے  روحانی خوشی کا  اہم حصہ ہیں۔  یہ مقابلے  رمضان المبارک کے دوران منعقد کئے جائیں گے۔ مذہبی رنگ و مزاج کے ہونگے۔ علماء او ر مشائخ ان کی نگرانی کریں گے۔ آل الشیخ نے بتایا کہ  وزارت ا سلامی امور اور  حرمین شریفین انتظامیہ حسن قرأت کے مقابلوں کی نگرانی کریں گے۔  حسن قرأت کا انعام دنیا کا سب سے بڑا  ہوگا۔  یاد رہے کہ  سعودی عرب  شاہ عبدالعزیز  عالمی مسابقہ برائے حفظ  و قرأت و تفسیر  کا  اہتمام  برسہابرس سے کررہا ہے ۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا مسابقہ مانا جاتا ہے  جس کی دیکھا دیکھی  متعدد مسلم ممالک نے بھی اپنے یہاں ایسے ہی مسابقہ جات کا اہتمام کررکھا ہے۔  یہ مسابقہ  مسجد الحرام  کے دالانوں میں منعقد کیا جاتا رہا ہے ۔ 1439 ھ کے دوران پہلی مرتبہ مسجد نبوی شریف میں اس کا  اہتمام کیا گیا تھا۔ 

شیئر: