Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2سے زیادہ بچے رکھنےوالوں سے ووٹ کا حق چھین لیا جائے،بابا رام دیو

علی گڑھ۔۔۔یوگا گرو بابا رام دیونے کہا کہ مرکزی حکومت جلد ہی ان کے مطالبے پر جدید تعلیمی نظام مرتب کریگی جس میں عصر حاضر کے مضامین کے علاوہ  وید، درشن، اپنشد، ویاکرن اور قدیم تحقیقاتی مضامین شامل ہونگے۔بابا رام دیو نے کہا کہ ہندوستان سے انگریز چلے گئے مگر تعلیمی نظام آج بھی انہی کا رائج ہے۔ ملک آزاد اسی وقت کہلائے گا جب دیش میں اپنی مرضی کی تعلیم، علاج ، زبان، تہذیب و ثقافت اور تاریخ کاادب و احترام ہو۔رام دیو نے کہا کہ مجھے پنشن نہیں چاہئے مگر بے یارومدد گار اور مجبور سادھوؤں اور سنیاسیوں کو پنشن ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس 2سے زیادہ بچے ہوں ان سے ووٹ ڈالنے اور انتخابات میں حصہ لینے کا حق سلب کرلینا چاہئے۔انہیں سرکاری ملازمتوں ، تعلیم، صحت اور دیگر سہولتوں سے محروم کردینا چاہئے۔اس تجویز پرعملدرآمد سے ملک کی آبادی خود بخود کنٹرول ہوجائیگی۔

مزید پڑھیں:- - - -  -تاج محل : سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے کیوں اٹھائی گن کی بجائے غلیل ؟

شیئر: