Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکسیکو میں آتش فشاں پھرپھٹ پڑا

میکسیکو سٹی ...میکسیکومیں آتش فشاں پھر پھٹ پڑا ۔دھو ئیں کے ساتھ راکھ کا اخراج شروع ہو گیا ۔کئی میٹر کی بلندی تک دھوئیں کے کالے بادل چھائے دکھائی دئیے۔ آتش فشاں پھٹنے سے قریبی آبادی کے لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ۔ انہیں اپنے منہ اور ناک ڈھا نپ کر رکھنے کی وارننگ جاری کردی گئی ۔ آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ اور دھواں اگلنے کے یہ مناظر کیمرے نے محفوظ کر لئے ۔

شیئر: