Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجستھان کے شاداب حسین نے سی اے کاامتحان ٹاپ کرلیا

کوٹہ۔۔۔۔۔ راجستھان کے کوٹہ کے رہنے والے شاداب حسین نے سی اے کا فائنل امتحان ٹاپ کر کے اپنے ملک اور خاندان کا نام روشن کیا۔ شاداب  نے اس امتحان میں74 .63فیصد نمبر کے ساتھ کل 800 میں سے 597 نمبر حاصل کئے جو بہت بڑی کامیابی ہے۔شاداب نے کوٹہ یونیورسٹی سے بی کام کی ڈگری حاصل کی تھی ۔ ان کے والد سلائی کا کام کرتے ہیں جنہوں نے  10ویں کلاس  تک تعلیم حاصل کی ۔ شاداب 4بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں۔ ان کے والدنے بیٹے کو تعلیم دلانے کیلئے ہر قسم کی قربانیاں دیں۔23 سالہ شاداب نے کہا کہ میں نے باوقار ملازمت حاصل کرنے کیلئے شب و روز محنت کی۔شاداب نے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے مسلم نوجوانوں کیلئے ایک مثال قائم کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -  - -دہلی : اب مساجد کے ائمہ کی تنخواہیں ماہانہ 18ہزار روپے

شیئر: