Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی: 2کاروں میں خوفناک تصادم،3افراد زندہ جل گئے

نئی دہلی۔۔۔۔نئی دہلی کے آنند ویہار علاقے میں2کاروں میں خوفناک تصادم کے بعد گاڑی آگ کے گولے میں تبدیل ہوگئی ۔ اس حادثے میں 2افرادشدیدزخمی جبکہ 3 زندہ جل گئے ۔پولیس نے زخمیوں کو لال بہادر شاستری اسپتال میں داخل کرادیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ماروتی وین سیماپوری سے آنند ویہار جارہی تھی کہ دوسری کار آئی ایس بی ٹی آنند ویہار سے سیماپوری کی طرف آرہی تھی کہ کار تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ڈیوائڈر توڑتے ہوئے دوسری جانب سڑک پرچلی گئی ۔ اسی دوران سامنے سے آنے والی گاڑی سے  ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں کے پرخچے اڑگئے۔ دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔گاڑی میں سوار افراد کی چیخ و پکار سن کر موقع پر موجود لوگوں نے زخمیوں کو باہر نکالا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -گروگرام میں 4منزلہ عمارت منہدم،8افراد ملبے تلے دب گئے

شیئر: