Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسروکا کامیاب تجربہ: محض 30دن میں تیار کیا جانیوالا سیٹلائٹ خلاء میں پہنچادیا

حیدرآباد۔۔۔آندھرا پردیش میں واقع سری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی سینٹر سے پی ایس ایل وی-سی44کے لانچنگ وہیکل ’’سی۔44‘‘کے ذریعے ( مائیکروسیٹ-آر) سیٹلائٹ کا کامیابی سے تجربہ کیاگیا۔مائیکرو-آر سیٹلائٹ خصوصی طور پر فوج کیلئے تیار کیا گیاہے۔اسرو کے مطابق پولر راکٹ پی ایس ایل وی سی۔44نے ستیش دھون خلائی مرکز کے پہلے لانچنگ پیڈ سے پرواز کی۔4مراحل پر مشتمل ایندھن والے پی ایس ایل وی۔سی44نے 740کلو وزنی مائیکرو سیٹ-آر کو محض 13منٹ 30سیکنڈ میں مدار قائم کردیا۔پی ایس ایل وی۔سی44نے مائیکرو آر کے ساتھ روانہ کیا گیا۔ کالج کے طلبہ کے بنائے گئے’’کلام سیٹ‘‘ سیٹلائٹ کو بھی تقریباً90منٹ بعد اپنے چوتھے مرحلے میں ایندھن کے ذریعے 450کلو میٹر فاصلے پر مدار میں نصب کردیا۔یہ سیٹلائٹ ہنگامی صورتحال کو کنٹرول کرنے اور امداد و راحت رسانی کے شعبے میں معاون ثابت ہوگا۔کالج کے طلبہ اور چنئی کی ایک تنظیم ’’اسپیس کڈز انڈیا‘‘کے ارکان نے12لاکھ روپےکی لاگت سے محض30دن میں کلام سیٹ کے نام سےسیٹلائٹ تیار کرکےخلاء میں بھیج کر ریکارڈ قائم کردیا۔

مزید پڑھیں:- - - - -راجستھان کے شاداب حسین نے سی اے کاامتحان ٹاپ کرلیا

شیئر: