Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ انڈین ویمنز کرکٹ ٹیم کو بھرپور سیکیورٹی دینگے، مراد علیشاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈین ویمنزٹیم کے دورہ پاکستان اور پی ایس ایل میچز کے انعقاد کیلئے سندھ حکومت پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ پی سی بی سیکیورٹی کنسلٹنٹ کرنل آصف کے ساتھ ملاقات میں مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کراچی میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آرہی ہے اور ہم اسے شہر میں مزید فروغ دیں گے۔کرنل آصف نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم 30 جنوری کو کراچی آرہی ہے اور  وہ 3 میچز کھیلے گی۔ ان میچوں کے  بعد پی ایس ایل کے میچز ہوں گے۔  اس پر  وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  وہ پہلے ہی بین الاقوامی ٹیموں کو ضروری سیکیورٹی  فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔  پولیس  اور رینجرز پہلے ہی ایک  جامع سیکیورٹی پلان بناچکے ہیں۔ قبل ازیں سیکریٹری  داخلہ قاضی کبیر نے سیکیورٹی کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں  ویسٹ انڈیز  ویمنزکرکٹ ٹیم کے  دورے  اور پی ایس ایل 2019ءکیلئے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر آپریشن ذاکر خان  اور   ڈائریکٹر سیکیورٹی نے اجلاس کو   دونوں ایونٹس کے حوالے سے پی سی بی کے منصوبے سے آگاہ کیا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: