Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی طیاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ، سویڈن

کوپن ہیگن۔۔۔سویڈن نے کہاہے کہ روس کے جاسوس طیارے نے 2 روسی لڑاکا طیاروں کے ہمراہ بحیرہ بالٹک پر مختصر دورانیے کے لیے سویڈن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ جاری بیان کے مطابق روسی طیاروں نے سویڈن کے جنوب میں واقع شہر ورلشیمن کے اوپر پرواز کی۔فوج کے بیان میں کہا گیا کہ طیارے اجازت کے بغیر سویڈن کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔ سویڈش حکومت کو واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا ۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جبکہ بحیرہ بالٹک کے علاقے میں عسکری سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹوں میں روسی عسکری طیاروں کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزیوں اور روسی جنگی بحری جہازوں کی موجودگی میں اضافے کی اطلاعات دی جا رہی ہیں۔

شیئر: