Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں پاکستان ویک کا رنگا رنگ آغاز: ’آئیں مل کر ملک کی بہترین نمائندگی کریں‘

سعودی عرب کی وزارت اطلاعات کے تحت ریاض کے السویدی پارک میں پاکستانی ویک کا آغاز جمعے سے ہوا ہے جو یکم دسمبر تک جاری رہے گا۔
اس موقع پر سفیر پاکستان نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا، یہ پروگرام عالمی آہم آہنگی انیشیٹیو کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، اسے سعوی عرب میں موجود تمام کمیونٹی کے درمیان ہم آہنگی کے لیے شروع کیا گیا ہے۔‘
سعودی عرب، وژن 2030 کے تحت مملکت میں موجود تمام کمیونٹی کی زندگی کو بہتر بنانے اور ان کی روایات کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
مملکت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اس کاوش کا ایک انتہائی اہم حصہ ہے اور اس ثقافتی ہفتے کا انعقاد ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔
سفیر پاکستان نے تمام پاکستانیوں کو دعوت دی کہ وہ السویدی پارک کا رخ کریں اور اس خوبصورت کاوش کا بھر پور حصہ بنیں۔
انہوں نے کہا ’آئیں مل کر اپنے ملک پاکستان کی بہترین نمائندگی کریں۔‘

ایس پی اے کے مطابق تین روزہ پاکستانی ثقافتی ایونٹ میں ثقافتی پرفارمنس، انٹرایکٹیو سرگرمیاں اور فیسٹیول پریڈ شامل ہے۔
اس ایونٹ میں پاکستانی ثقافت کے مختلف پہلووں کی عکاسی کرنے والے ورثے کی نمائش، روایتی لباس اور دستکاری کے ساتھ پاکستانی پکوان بھی موجود ہیں۔
ایونٹ کے پہلے دن لوک گروپس کی پریڈ اور پاکستان کی ثقافتوں کو متعارف کرایا گیا، مملکت میں پاکستانی سکول کے طلبا کی جانب سے ایک انٹرایکٹیو پریذنٹیشن پیش کی گئی۔

معروف گلوکار ابرارالحق کے علاوہ دیگر آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
 سعودی وزارت اطلاعات نے پاکستانی کمیونٹی و دیگر قومیتوں کو دعوت دی ہے کہ وہ السویدی پارک میں منعقد کیے جانے والے ثقافتی پروگرام میں شرکت کریں تاکہ عالمی سطح پر باہمی روابط کو مستحکم کیا جائے۔

 

شیئر: