Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں ایک ہزار 435 شہریوں کے 475.157 ملین درہم کے قرضے معاف

19 بنکوں، مالیاتی اداروں اور کمپنیوں کے تعاون سے یہ اعلان کیا گیا ہے (فوٹو: وام)۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کی ہدایت پر نیشنلز ڈیبیٹ سیٹلمنٹ فنڈ نے ایک ہزار 435 شہریوں کو مجموعی طور پر 475.157 ملین درہم سے زیادہ کے قرضے معاف کیے ہیں۔
وام کے مطابق نیشنلز ڈیبیٹ سیٹلمنٹ فنڈ نے ریاست کے 19 بنکوں، مالیاتی اداروں اور کمپنیوں کے تعاون سے قرضے سے استثنی دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام امارتی قیادت کی جانب سے شہریوں کا مالی بوجھ کم کرنے، ان کی فلاح وبہبود کو یقینی بنانے، خاندانی استحکام کی سپورٹ اور وسیع تر سماجی ترقی میں حصہ ڈالنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
اس استثنی میں انسانی اور طبی کیسز، کم آمدنی والے افراد جہنوں نے قرضہ لیا، مرحومین، کم آمدنی والے ریٹائر افراد اور بزرگ شہری شامل ہیں۔
علاوہ ازیں ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان نے 2025 کے تیسرے ہاوسنگ بینیفیٹس پیکیج کی منظوری دی ہے۔
چار ارب درہم کے نئے پیکیج سے امارات کے مختلف علاقوں میں تین ہزار 310 شہریوں کا فائدہ پہنچے گا۔
اس پیکیج میں 2.27 ارب درہم کے ہاوسنگ لون شامل ہیں، جس سے ایک ہزار 768 شہری مستفید ہوں گے جبکہ 1.51 ارب درہم مالیت کے ہاوسنگ کرانٹس اور تیار گھروں کی فراہمی شامل ہے۔

 

شیئر: