Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسرا ون ڈے: امام الحق کی شاندار سنچری سے پاکستان کے 317رنز

  سنچورین : پاکستان کے اوپنر بیٹسمین امام الحق کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے کیلئے 318 رنز کا ہدف دیا ہے۔فخر زمان ایک مرتبہ پھر ناکامی سے دوچار ہوئے اور صرف2رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ امام الحق نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 132 رنز کی شراکت قائم کی۔امام الحق نے دوسری شراکت محمد حفیظ کے ساتھ قائم کی،حفیظ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی۔امام الحق نے عمدہ فارم برقرار رکھتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں اپنی پانچویں سنچری مکمل کی اور 101 رنز کی اننگزکھیل کر ناقدین کا منہ بند کرنے کی کوشش کی۔ امام الحق نے اننگز مکمل ہونے کے بعد بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا بھتیجا ہونے کی وجہ سے مجھ پر ہمیشہ پریشر رہا ہے اور ناقدین اسے میری کمزوری ظاہر کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے لیکن میں بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا شکرگزار ہوں جو مجھ پر اعتماد کرتے ہیں۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ آج ایک مرتبہ پھر میرے بلے نے ناقدین کو جواب دیدیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم نے 6 وکٹوں پر 317 رنز بنا کر جنوبی افریقہ کو میچ میں فتح کیلئے 318رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان کی ٹیم سرفراز احمد(کپتان)، امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور محمد عامر اورجنوبی افریقہ کی ٹیم فاف ڈوپلیسس (کپتان)، ہاشم آملا، ریزا ہینڈرکس، ریسی وین در دوسن، ڈیوڈ ملر، ایندائل فلکوایو، کگیسو ربادا، تبریز شمسی اور بیورین ہینڈریکس پر مشتمل ہے۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: