Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی: اسپیشل اولمپکس گیمزکیلئے ایتھلیٹس کیمپ شروع

لاہور: ابوظبی میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کی تیاریوں کیلئے پاکستان اسپیشل اولمپکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایتھلیٹکس ٹیم کا کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا ۔ 8مارچ سے ہونے والے ورلڈ گیمز میں پاکستان ایتھلیٹکس سمیت 10 کھیلوں میں حصہ لے رہاہے۔ دیگر کھیلوں میں بیڈمنٹن، باسکٹ بال، بوچے بال، سائیکلنگ، فٹبال، پاورلفٹنگ، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس اور ٹینس شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان گیمز میں پاکستان کا 92 رکنی دستہ شرکت کرسکتا ہے، جس میں 55 مرد اور 37 خواتین ایتھلیٹس کے ساتھ 27 کوچز شامل ہیں۔ پنجاب اسٹیڈیم میں جاری ا یتھلیٹکس ٹیم کے کیمپ میں شامل ان باہمت ایتھلیٹس کا کہنا ہے کہ وہ میڈلز جیت کر لائیں گے۔30 جنوری تک جاری رہنے والے کیمپ میں کوچز فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے کے ساتھ ان ایتھلیٹس کو ریس کیلئے خصوصی ڈرلز بھی کروارہے ہیں۔ لاہور کے بعد کیمپ کا آخری مرحلہ کراچی میں 8 فروری سے شیڈول ہے جہاں ٹریننگ کے بعد 4 مارچ کو پاکستانی دستہ ابوظبی روانہ ہوجائے گا۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو   نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: