Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طبیب کے انتقال پرقریہ جنازے میں شامل

الشنانہ۔۔۔ قصیم ریجن کے الشنانہ قریہ کے باشندوں نے 16برس تک انتہائی اخلاص اور تن دہی سے خدمت کرنے والے مصری طبیب کے ساتھ وفاداری کا حق ادا کردیا۔ انہوں نے مصری طبیب ہشام کی تدفین اپنے قریہ میں کی اور اس کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیلئے اسکندریہ باقاعدہ ایک وفد بھیجا۔ قریہ کے ایک باشندے عبدالرحمن الخلیفہ نے بتایا کہ مصری ڈاکٹر ہشام کو پورے قریہ میں بھائی کی حیثیت حاصل تھی۔ انکی خوبی یہ تھی کہ وہ نہ صرف یہ کہ مریضوں کا طبی معائنہ کرتے بلکہ رابطے کرکے ان کی خیر و عافیت بھی دریافت کرتے رہتے تھے۔ انکے جنازے میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے اور انکی تدفین کی کارروائی میں ہر ایک نے اپنا حصہ ادا کرنے کا اہتمام کیا۔ انہوںنے مصری طبیب کے نام سے سعودی عرب میں 3اوقاف قائم کئے۔ ان میں سے ایک تحفیظ قرآن اور دوسرا جالیات کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ مصری طبیب دل کا مریض ہونے کے باوجود روزانہ 12گھنٹے ڈیوٹی دیتا تھا۔

شیئر: