Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے

لاہور:پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان  بسمہ معروف نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم کی 15 سال بعد پاکستان آمد خوش آئند ہے۔ بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کے ساتھ ہوم گراونڈ پر مقابلے دلچسپ ہوں گے ،5 سال پہلے بنگلہ دیش کو ہوم سیریز میں ہرا چکے ہیں لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم بہت مضبوط ہے اور سابق ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن بھی ہے اس لئے ہم اسے کمزور نہیں سمجھتے تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز کے لیے بہت پرجوش ہیں اور فتح کی امید ہے۔ایک سوال کے جواب میں قومی ویمن ٹیم کی کپتان نے کہا کہ ویمنز ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی کارکردگی کو قریب سے دیکھا ہے اور اسی کے مطابق حکمت عملی ترتیب دیں گے۔ سیریز کیلئے جاری تربیتی کیمپ میں پاور ہٹنگ اور فٹنس پر کافی محنت کی جارہی ہے، اس وقت پاکستان ٹیم کے پاس 4 پاور ہٹرز موجود ہیں جنہیں پلان سے آگاہ کردیا گیا ہے، ہم 8 ماہ سے فٹنس پر خاص محنت کررہے ہیں۔بسمہ معروف نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو اپنی کپتان اسٹیفنی ٹیلر کی کمی ضرور محسوس ہوگی، وہ ایک اچھی اور تجربہ کار بیٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ ہوم گراونڈ پر اچھا کھیلیں اور سیریز اپنے نام کریں۔ذاتی فٹنس کے حوالے سے سوال کے جواب میں بسمہ معروف نے کہا کہ میں اب مکمل طور پر فٹ اور اچھی کارکردگی دکھانے کے لئے تیار ہوں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اورتجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: