Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی پور سمیت شمال مشرقی ریاستوں میں زلزلہ کے جھٹکے

امپھال۔۔۔۔منی پور سمیت شمال مشرقی ریاستوں میں اتوار کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما اسکیل پر اس کی  شدت4. 7درجہ ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ کا مرکز منی پور کے بونگپاکھونواو سے 18 کلومیٹر دور تھا۔زلزلے سےکوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پڑوسی ریاستوں اور میانمار میں بھی زلزلے کے جھٹکے کی وجہ سے عوام میںخو ف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔قبل ازیں 25 جنوری کو بھی منی پور، بنگلہ دیش اور میانمار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئےگئے تھے۔ اس کا مرکز منی پور کے سوگنو سے 2 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔واضح ہو کہ منی پور اور شمال مشرقی  ریاستیں زلزلے سے متاثر ہونیوالے علاقوں میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:- -  - - -70فٹ گہرےبورویل میں گرنے والا بچہ بحفاظت نکال لیا گیا

شیئر: