Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابری مسجدکیس کی سماعت پھر ملتوی

نئی دہلی۔۔۔۔اجودھیا میں واقع بابری مسجد، رام مندرمتنازعہ اراضی کیس کی29جنوری کو ہونیوالی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی گئی۔ اس کیس کی سماعت کرنیوالی بنچ کے جج جسٹس ایس اے بولڈے کے چھٹی پر چلے جانے سے سماعت ملتوی کردی گئی۔ واضح ہو کہ 10جنوری کو ہونیوالی سماعت کو29جنوری تک ملتوی کردیگئی تھی ۔سماعت کے روز اس معاملے میں ایک اورتاریخ ملنے کے بعد عدالت کے باہر کھڑے لوگوں نے مشتعل ہوکر مظاہرہ کیا۔ایک فریق نے تو چیف جسٹس رنجن گگوئی پر ’’راسوکا‘‘ لگانے تک کا پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا۔مسلمانوں کے وکیل نے جسٹس للت اور یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کے ملوث ہونے پر سوال اٹھائے جس پر جسٹس للت نے خود کو اس کیس کی سماعت سے علیحدہ کرلیا۔ علاوہ ازیں ہندومہاسبھا کے وکیل نے دستاویزات کے ترجموں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -  - -اجودھیاتنازع 24گھنٹے میں حل کردینگے، یوگی

شیئر: