Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناروے کے طیارہ کی ایران میں ہنگامی لینڈنگ

 اوسلو۔۔۔ناروے کی فضائی کمپنی نارویجن شٹل کا کہنا ہے کہ اس کا ایک مسافر بردار طیارہ بوئنگ 737 ایران میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد وہاں پھنس کر رہ گیا ہے۔ طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث اسے تہران میں ہنگامی طور پر اتارا گیا تھا مگر کمپنی ایران پر امریکا کی عائد پابندیوں کے باعث مطلوبہ سامان اور اسپیئر پارٹس ایران بھجوانے میں ناکام ہے۔خیال رہے کہ ناروے کی ایئرلائن کا مسافر طیارہ 14 اکتوبر کیلئے اوسلو روانہ ہوا۔ طیارے پر 192 مسافر سوار تھے۔ فضا سفر کے دوران طیارے کے ایک انجن میں خرابی پیدا ہوئی اور اسے ہنگامی طور پر جنوب مغربی ایرانی شہر شیراز میں اتارنا پڑا۔نارویجن فضائی کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ کمپنی ایران میں پھنسے طیارے کی واپسی کے لئے مختلف چینلز سے کوششیں کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طیارے پر سوار مسافر اگلے روس متبادل پروازوں سے اوسلو پہنچا دیئے گئے تھے تاہم بوئنگ 737 میکس ابھی تک ایران میں پھنسا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق تکنیکی ماہرین کو طیارے میں پیدا ہونے والی خرابی دور کرنے میں اسلئے ناکامی کا سامنا ہے کہ کمپنی مذکورہ اسپیرپارٹس ایران نہیں بھجوا سکتی۔ ایران میں مقامی مارکیٹ میں وہ پرزے موجود نہیں۔
 

شیئر: