Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلاول بھٹو زرداری نے مڈل ایسٹ میں جیالوں کو عزت بخشی ہے، محمد خالد رانا

 پی پی پی مڈل ایسٹ کا جنرل سیکریٹری مقرر کرنے پر خراج تحسین، ورکروں کی بڑی تعداد کے علاوہ کمیونٹی ارکان کی شرکت

    ریاض ( ذکاء اللہ محسن ) - - - -ریاض پیپلزپارٹی کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں محمد خالد رانا کو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مڈل ایسٹ کا جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ریاض کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے درجنوں ورکرز کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ارکان نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مڈل ایسٹ کے نومنتخب جنرل سیکریٹری محمد خالد رانا کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا یہ ہمیشہ سے خاصّہ رہا ہے کہ اس نے اپنے ورکر کو عزت اور اسکی صلاحیتوں کے اعتراف میں احترام بخشا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا اور والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مڈل ایسٹ میں جیالوں کو عزت بخشی ۔ عام ورکر کو جب عزت ملے گی تویقینا پارٹی پوزیشن میں بھی بہتری آئے گی۔ ریاض ریجن کے قائم مقام صدر احسن عباسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نظریاتی اور فیڈریشن کی علامت ہے۔ پیپلزپارٹی کو جان بوجھ کر دیوار سے لگانے کی کوشش کی جاتی رہی جو آج بھی برقرار ہے۔ محمد اصغر قریشی اور ریاض راٹھور نے اپنے خطاب میں جہاں محمد خالد رانا کو مبارکباد دی وہیں پر ان کا بھرپور ساتھ دینے کا وعدہ بھی کیا۔تقریب سے مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر سعید احمد وینس،مخدوم امین تاجر، عمران ججوی ،خالد اکرم رانا، راجہ یعقوب، ملک محمود، رانا خادم، قومی وطن پارٹی کے اقبال ودود، مجلس پاکستان کے رانا روئوف، حافظ عبدالوحید، پاک سرزمین کے شمشاد احمد صدیقی، جمعیت اہلحدیث کے فیصل علوی، اے این پی کے ظہور علی خان ،تحریک انصاف کے بخت شیر خان اور پیپلزپارٹی یونس ابوغالب، سردار عبدالرزاق، غلام نبی نواب، رانا عدیل، صداقت حسین بھرگوش،پرویز کھٹانہ، عبدالکریم خان، بزم ریاض کے تصدق گیلانی اور دیگر نے خطاب کرتے محمد خالد رانا کو مڈل ایسٹ کا جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب سے مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر احمد نے بھی ٹیلی فونک خطاب کیا۔ تقریب کی نظامت وسیم ساجد اور محمد عثمان نے کی آخر میں پارٹی عہدیداروں اور ممبران میں اعزازی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے جبکہ محمد خالد رانا کو بھی اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:- - - - -امیر خان شیروانی کی بیٹی انمول خان کی تقریب شادی

شیئر: